Matric Notes Class 10th Urdu خلاصہ اردو ادب میں عیدالفطر ڈاکڑ وحید قریشی

Matric Notes Class 10th Urdu

خلاصہ اردو ادب میں عیدالفطر ڈاکڑ وحید قریشی

Matric Notes Class 10th Urdu خلاصہ اردو ادب میں عیدالفطر ڈاکڑ وحید قریشی


If you want to view other notes of Urdu 10th. Click Here

خلاصہ:

ڈاکٹر وحید قریشی اردو زبان و ادب کے اہم محقق اور نقاد تھے۔ ان کا زیادہ تر سرمایہ تنقیدی کتب پر مشتمل ہے۔ اس سبق میں انھوں نے عیدالفطر کے حوالے وے ادبی تحققی جائزہ پیش کیا ہے۔

اردو کی غزلیہ شاعری عید کے چاند اور محبوب سے روز عید کی ملاقاتوں تک محدود تھی لیکن 1857ء کے بعد یہ ملی احساسات کی ترجمان بھی بن گئی۔ شعرا کی تخلیقی صلاحیتوں کی بدولت عیدالفطر کا موضوع کئی جہتوں تک پھیل گیا ہے۔ عید کا موضوع محدود معنوں کے بجاےَ اب مسلمانوں کی تہزیبی اور فکری زندگی کے وسیع تر جغرافیے سے مل گیا ہے۔ عید سے متعلقہ نظموں میں متوسط اور غریب طبقے کے مسائل و حالات کا عکس موجود ہے۔ خواجہ حسن نظامی نے دلی کی بربادی کے نوحوں میں شاہی خاندان کے افراد کی کسمپرسی میں عید بسر کرنے کا نقشہ کھینچا ہے۔ سرسید نے اس روایت کا آغاز کیا جب انھوں یے مسلمانوں کی معاشرتی خامیوں کے علاوہ ان کی غربت کی منظر کشی بھی کی۔ عید سے متعلقہ شاعری میں عید کو مذہبی اقدار سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ اقبال کے مطابق ہلال عید ہماری ہنسی اڑاتا ہے۔ یتیموں پر عید بھاری گزرتی ہے اور بچپن میں چاند کیسا دکھتا تھا۔ مجموعی طور پر عید کے چاند کی منظر کشی، عید کو داخلی مسرت اور خارجی حالات سے منسلک کرنا، ہلال عید کو ملی عزائم کی علامت اور ملت کے عروج و زوال کی علامت کے طور پر پیش کرنا۔ عید کے حوالے سے نمایاں موضاعات میں عید کی شاعری ہماری شعری روایات کا ناقابل فراموش حصہ ہے۔ جس میں عید محض تہوار منانے کی ایک سمت تک محدود نہیں بلکہ ہماری اقدار اور ہمارے داخلی رویوں کی بھی عکاس ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post