Matric Notes Class 10th Urdu خلاصہ جیوے جیوے پاکستان جمیل الدین عالی

Matric Notes Class 10th Urdu

خلاصہ جیوے جیوے پاکستان جمیل الدین عالی

Matric Notes Class 10th Urdu خلاصہ جیوے جیوے پاکستان جمیل الدین عالی


If you want to view other notes of Urdu 10th. Click Here

نظم کا خلاصہ

نظم جیوے جیوے پاکستان جمیل الدین حالی کی تخلیق ہے۔ وہ کہتے ہیں ہے کہ اے اللہ پاکستان ہمیشہ قائم رہے۔ اس کا ذرہ ذرہ اور ہر گوشہ مہکتا رہے اور ہر وقت روشن رہے۔ پاکستان ایسے محسوس ہو جیسے کسی باغ کی کوئی کیاری ہے اور اس میں رنگ برنگ کے پھول کھلے ہیں۔ مختلف شعبوں  سے تعلق رکھنے والے باغ کی کوئی کیاری ہے اور اس اس میں رنگ برنگ کے پھول کھلے ہیں ۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے باغ کے رنگ برنگے پھولوں کی طرح متحد ہیں ۔ ہر دل کی یہی صدا ہے کہ ہم سب ایک ہوں اور پاکستان کی ترقی اور بقا کے لیے کوشش کرتے رہیں۔ پاکستان ہمیشہ زندہ رہے۔پاکستان نے بکھرے ہوئے اور بچھڑے  ہووں کو ملا دیا ہے۔ دنیا کے تمام ممالک میں پاکستان اسلامی ریاست بن کر سورج کی طرح چمک رہاہے۔سب محنت کرنے والے ایک دوسرے سے گلے ملے اور ایک دوسرے اور اللہ کی جانب سے پاکستان انھیں ایک تحفہ کی صورت میں ملا۔ پاکستان کے لیے ہمارے آباو اجداد نے قربانیاں دیں دکھ درد اور تکالیف برداشت کیں۔ اب ہمارا کام ہے اسے مضبوط بنائیں اور متحد رہیں کیوں کہ پاکستان ہمارا ہے اور ہم ہی اس کے پاسبان ہیں۔ یہاں پر مختلف زبانیں بولنے والے لوگ رہتے ہیں ۔ لیکن سب کی بنیاد صرف کلمہ توحید ہے جس پر پاکستان قائم ہوا۔ ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ خدا پاکتسان کو قائم و دائم رکھے ( آمین)۔

Post a Comment

Previous Post Next Post